امیر ملک غریب ملکوں کیلئے خصوصی فنڈ قائم کریں،وزیر اعظم

418

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امیر ملک غریب ملکوں کیلئے 500ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ قائم کریں، صحت ماحول اور ایس ڈی جیز کو بھی اس پروگرام میں شامل کیاجائے۔

وزیر اعظم نے ترقی کیلئے سرمائے کی فراہمی سے متعلق  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

عمران خان نے کہاکہ کورونا وباء کے دنیا پر غیر معمولی اثرات ہوئے ہیں ،طبی اور معاشی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے وباء پر قابو پانا ضروری ہے،سرمایہ کاری اور پائیدار انفراسٹرکچر معاشی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سالانہ 1.5ٹریلین ڈالر اکٹھے کرنے کیلئے یو این انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ فیسلٹی قائم کی جائے،آئی ایم ایف کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کو کورونا بحران سے نکلنے کیلئے 2.5ٹریلین ڈالر درکار ہونگے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کورونا ویکسین جلد تیار کر لی جائےگی، غریب ممالک کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے قرضوں کی واپسی میں نرمی کے اقدام میں حصہ لیں ۔