انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

530

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیے جانے کا  امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آرکا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں کم ازکم ایک ماہ توسیع پر غور کر رہا ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ 30 ستمبر کو کیا جائے گا، بورڈ تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

انکم ٹیکس ریٹرنز فارم 9 ستمبر کو جاری کیا گیا ہے۔قانون کےمطابق ٹیکس ریٹرنز فارم جاری ہونےکےبعد 90 روزکا وقت ملنا ضروری ہے۔