سیاسی معاملات، وزیراعظم نے سینئر وزراء پر مشتمل سیاسی کمیٹی تشکیل دیدی

496

اسلام آباد:اپوزیشن کی تحریک اور دیگر سیاسی معاملات کیلئےوزیراعظم عمران خان نے سینئر وزراء پر مشتمل پولیٹیکل کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی سیاسی کمیٹی میں اسدعمر ،شفقت محمود، شیخ رشید، فوادچوہدری، شہزاد اکبر اور بابر اعوان شامل ہیں۔کمیٹی اپوزیشن کی تحریک سمیت سیاسی معاملات پر تجاویز دے گی اور صورتحال کے مطابق حکمت عملی مرتب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی نواز شریف کی واپسی کے حوالےسے بھی آئینی اور قانونی امور کا جائزہ لے گی،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ نواز شریف کو واپس لا کر عدالت پیش کیا جائے۔

نوازشریف کی وطن واپسی کے عدالتی احکامات کے تحت حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک بارپھرخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔