مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر

810

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور وہ اعزازی طور پر اس عہدے پر کام کریں گے۔