“پیسے واپس کرو یا جیل جاؤ”، فواد چوہدری کا اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام

616

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب کے بجائے دھمکیوں پر زور دیتے ہیں۔

سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام اپوزیشن رہنما کے بیانات دیکھیں جن وہ کہتے ہیں کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے۔ایک نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن رہنما صرف دھمکیوں پر زور ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ایسے نہیں چلے گا، پیسے واپس کرو یا جیل جاؤ۔۔۔ انتخاب آپ کا ہے”۔