چہلم :ڈبل سواری پر پابندی عائد

627

کراچی : سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 9 اکتوبرکو کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈبل سواری پرپابندی ہوگی،

محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار،صحافی اورخواتین پراطلاق نہیں ہوگا۔