استقبالیہ اعلان میں تبدیلی؛ دورانِ پرواز “خواتین و حضرات” اب سننے کو نہیں ملے گا

502

اگر آپ اگلے ماہ جاپان ایئر لائن میں سفر کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں تو فلائٹ میں آپ کا استقبال “ویلکم لیڈیز اینڈ جنٹلمین” کہہ کر نہیں کیا جائے گا۔

بی بی سی نیوز کے مطابق جاپان ایئر لائن نے سفر کے دوران ابتدائی فقرہ “لیڈیز اینڈ جنٹلمین” کو تبدیل کر کے “تمام مسافروں کو خوش آمدید” یا “تمام مسافر متوجہ ہوں” کردیا ہے۔

جاپان ایئر لائن کے مطابق یکم اکتوبر سے صارفین ابتدائی فقرے میں تبدیلی دیکھیں گے۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ابتدائی فقرے میں تبدیلی کا مقصد تمام مسافر بشمول ہم جنس پرست اور خواجہ سراؤں کے ساتھ مساوی سلوک کرنا ہے۔

ترجمان جاپان ایئر لائن نے کہا کہ “ہم صنف، عمر، قومیت، نسل، مذہب یا دیگر ذاتی صفات کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہ کرنے کا عہد کر چکے ہیں”۔

پچھلے سال کنینڈا اور ایزی جیٹ ایئر لائن نے اپنے ابتدائی فقرے میں تبدیلی کی تھی۔ فلائٹ میں تمام جنس کے افراد کو خوش آمدید کرنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان ایئر لائن نے ہم جنس پرستوں کو تسلیم کرلیا ہے۔