پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

395

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2روپے تک کمی کی تجویز ارسال کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرا کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کل ہوگا،قیمتوں میں ردوبدل یا پرانے نرخ برقرار رکھنے کافیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

اوگرا نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ہم نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔