اسلامی جمعیت طلبہ کے کیمپ میں شرکاء کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری

575

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے پانچ روزہ “تدریس”کے عنوان سے منعقد ہونے والے کیمپ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں۔سندھ بھر سے کیمپ کے شرکاء کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سیکرٹری فیضان بھٹی کا کہنا ہے کہ کیمپ میں سندھ بھرسے منتخب افراد شریک ہوں گے۔یہ ایک مطالعاتی ،فکری اور اصلاحی کیمپ ہوگا۔اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد معاشرے کے لیے ایسے کارآمد افراد کی تیاری ہے جو اپنےاپنے شعبوں میں دعوت و تدریس کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت نے ہردور میں باعمل اور باکردار افراد تیارکیے ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ اپنے ہرسطح کے کارکنان کے لیے خصوصی تربیت کا اہتمام کررہی ہے۔فیضان بھٹی نے کیمپ کے خواہشمند شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے موضوعات پر بھرپور مطالعے کے ساتھ شرکت کریں۔علاوہ ازیںاسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے شعبہ تنظیم کے انچارج معصب احسن قاضی نے گزشتہ روز صوبائی سیکریٹ میں ذمہ داران کی خصوصی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔تمام ناظمین ومقامات کے ذمہ داران اپنے اپنے حلقہ جات میں موجود رفقاء اور امیدواررکنیت کے ساتھیوں کے اہداف کا جائزہ لیں۔صوبائی نظم کی طرف سے دیے گئے مطالعے ،تفسیر،حفظ،کالج/یونیورسٹی کے نصاب کی 15روزہ جائزہ رپورٹ جلدازجلد صوبائی سیکریٹ کو ارسال کریں تاکہ رکنیت سازی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی مطالعے کو اپنی روزمرہ کے معمولات کا لازمی حصہ بنائیں۔معصب احسن قاضی نے تمام ذمہ داران کو پانچ روزہ”تدریس”میں 15روزہ رپورٹ اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔کیمپ میں شرکت سے محروم کارکنان کوریئر کے ذریعے اپنی رپورٹس ارسال کریں۔