کووڈ 19 کے دوران سوپ انڈسٹری نے اہم کردار ادا کیا

313

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر محمود نے امسال سالانہ عشائیہ کے موقع پر مہمان خصوصی عبدالرزاق دائود مشیر برائے کامرس و سرمایہ کاری کا اُن کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے PSMA کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن بہت پرانی ہے۔ اس کا قیام 1968ء میں ہوا تھا۔ آج اس کا 53 واں سالانہ عشائیہ ہے۔ ہماری ایسوسی ایشن تقریبا 150 ممبران پر مشتمل ہے جس میں نیشنل کمپنیاں اور ملٹی نیشنل ممبران جیسے یونی لیور، P&G، کولگیٹ پامولیو، ریکٹ اینڈ بنیکیسر شامل ہیں جو صابن، ڈٹرجنٹ، ہینڈ سینیٹائزر کے علاوہ روزمرہ استعمال کی دیگر مصنوعات بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کووڈ 19 کے دوران ہماری انڈسٹری نے پورے ملک کے عوام کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ PSMA نے اس امر کا اعتراف کیا کہ لاک ڈائون کے د وران حکومت نے خصوصی طور پر ہماری صنعت کے ساتھ تعاون کیا نیز سہولیات فراہم کیں۔