اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166روپے ہوگئی

468

کراچی( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے کا اضافہ ہوگیا ۔یورو کی قدر بھی50پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.75روپے سے بڑھ کر165.90روپے اور قیمت فروخت 165.95 روپے سے بڑھ کر166.10روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 165.80 روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت 166.10 روپے سے بڑھ کر166.30روپے ہو گئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191.50 روپے سے بڑھ کر192روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے بڑھ کر 194 روپے ہوگئی ۔