ایشیا منی کی طرف سے لکی سیمنٹ کے لیے اعزاز

346

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیمنٹ بنانے والی پاکستان کی نامور کمپنی لکی سیمنٹ کو ایشیا منی نے l 2020میں پاکستان کیمٹیریئلز سیکٹر کی سب سے بہترین کمپنی قرار دیا ہے۔وا ضح رہے کہ ایشیاء بھر میںپبلک لسٹڈ اداروں کو مختلف کاروباری شعبوں میں ان کی عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔پول کے نتائج نے 140کمپنیوں کو ان کے مختلف شعبوں اور مارکیٹ میں سب سے نمایاں قرار دیا تھا۔ووٹنگ میں 880 سے زائد فنڈ منیجرز ، خریداری تجزیہ کار، بینکرز اور ریسرچ تجزیہ کاروں نے حصہ لیا جبکہ ایشیاء بھر کی مختلف مارکیٹوں سے پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے لیے مجموعی طور پر 4602 سے زائد ووٹ موصول ہوئے۔ووٹ ڈالنے کے لیے کمپنی کی مالی کارکردگی، انتظامی ٹیم، سی ایس آر سرگرمیوں سمیت کمپنی کی مجموع کارکردگی پر غور کیا جاتا ہے۔ ایشیاء منی عالمی مالیاتی منڈیوں کی تازہ ترین پیشرفتوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کا مستند ذریعہ ہے۔