ہوٹلز ایسوسی ایشن انتخابات : عبدالحق مخلص صدر، قاری یار محمد ترین جنرل سیکرٹری منتخب

373

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہوٹلز اینڈ شاپس اونرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عبدالحق مخلص بلا مقابلہ صدر اور قاری یار محمد ترین بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،گذشتہ روز عرشی ہوٹل میں ہوٹلز اینڈ شاپس اونرز ایسوسی ایشن شیدی ویلج روڈ لیاری کے الیکشن کاانعقاد کیاگیا،جس میں ممبران نے اتفاق رائے سے آئندہ تین سال کے لیے ممبران کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے ایسوسی ایشن کے متحرک رکن عبدالحق مخلص کو بلا مقابلہ صدر اور فعال ممبر قاری یار محمد ترین کو بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری 3 سال کے لیے منتخب کیا۔