ڈگری، کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

258

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، دو بچے معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ ڈگری کے قریب سنہری اسٹاپ پر خونی روڈ نے دو معصوم بچوں کے سر سے ماں باپ کا سایہ چھین لیا، ڈگری میں ہونے والے کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دو معصوم بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔