شکارپور، بلدیاتی انتخابات کی حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کا آغاز

270

شکارپور (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کا آغاز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر 2020ء کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کردیا ہے، لہٰذا رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں۔ رائے دہندگان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات کے علاوہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کا رابطہ نمبر، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ لنک کی تفصیل بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ سے فارم 21 برائے اندراج منتقلی ووٹ، فارم 22 برائے اعتراض حذف ووٹ اور فارم 23 برائے کوائف درستگی بھی ڈائون لوڈ کیے جاسکتے ہیں اور انتخابی فہرستیں مورخہ 4 اکتوبر 2020ء سے عوام کے معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں آویزاں کردی جائیں گی۔