پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی تنظیم اساتذہ ضلع بدین کے قائمقام صدر مقرر

307

بدین (پ ر) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع بدین کا خصوصی اجلاس تعمیر ملت اسکول ٹنڈو باگو ضلع بدین میں منعقد ہوا جس میں تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد حسین کھوسو نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے رخصت لیتے ہوئے عاملہ کی مشاورت سے بقیہ سیشن کے لیے پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی کو ضلع بدین کا قائمقام صدر مقرر کیا۔