بااثر افراد نے حملہ کر کے گھر پر قبضہ کرلیا، تماچی ولھو

192

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) بااثر افراد نے حملہ کر کے گھر پر قبضہ کرلیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود تھرپارکر پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے، اسلام کوٹ کے رہاشیوں کا پریس کلب پر مظاہرہ۔ اسلام کوٹ کے گوٹھ وکڑیو کے رہاشیوں ولھا برادری سے تعلق رکھنے والے تماچی ولھو، توگاچی اور دیگر جن میں بچے اور خواتین بھی موجود تھے نے میرپورخاص پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اسلام کوٹ کے گائوں وکڑیو کے رہنے والے غریب لوگ ہیں، ہماری اوطاق پر بااثر ریونیو افسر بنی بخش اور دیگر نے اپنے چالیس سے زائد مسلح افراد کے ہمراہ حملہ آوار ہوئے، خواتین کی تذلیل کی، خوف وہراس پھیلایا اور ہماری جگہ پر قبضہ کرلیا، جس پر ہم نے وہاں کی پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا، پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی، جس پر ہم نے ایس ایس پی تھر پارکر کو تمام صورتحال سے دوبارہ آگاہ کیا، جس پر ایس ایس پی تھر پارکر کے حکم پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس بااثر افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے، ہماری کوئی مدد نہیں کررہا، نہ ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے، الٹا ہمیں دھمکیا ںدی جارہی ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔