کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

228

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ سریاب کے علاقے چکی شاہوانی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افرادمسلح افراد نے اندھا دھندفائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں مقتولین کی شناخت 28 سالہ نعیم اقبال ولد میرحسن اور 40 سالہ لیاقت ولداکبرکے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری طرف پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔