قادیانیوں کی حمایت عمران خان اور اس کے حواریوں کو لے ڈوبے گی ، علما کرام

368

 

ٹنڈو آدم (پ ر) قادیانیوں کو کافر قرار دینا بھٹوکا عظیم کارنامہ تھا، اسی کارنامے کی وجہ سے آج تک بھٹو کا نام زندہ ہے، پی پی والے بھٹو کے اس عظیم کارنامے کو اجاگر کیا کریں، موجودہ حکومت سے ختم نبوت کے محافظین مایوس ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ کی جانب سے عظیم الشان یوم دفاع ختم نبوتﷺ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ ٹنڈو آدم کے امیر علامہ محمد راشد مدنی، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی محمد طاہر مکی، شبان ختم نبوت سندھ کے حافظ محمد ایمان سموں ودیگر نے کہا ہے کہ ہم ستمبر کا مہینہ یوم دفاع ختم نبوتﷺ کے طور پر مناتے ہیں۔ قادیانیوں کیساتھ ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، وہ ہمارے پاک پیغمبرﷺ کے بدترین گستاخ ہیں، قادیانیوں کی گستاخیاں باقاعدہ قومی اسمبلی سے لے کر اعلیٰ عدالتوں تک ہم نے قادیانیوں سے منوائی ہیں کہ وہ ان گستاخیوں پر ایمان لاتے ہیں، اس لیے مسلمان کسی بھی صورت میں قادیانیوں کیساتھ کوئی نرمی اور سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ مفتی محمد طاہر مکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیازی حکومت سے ختم نبوتﷺ کے محافظین سخت مایوس ہیں، اس حکومت نے کھل کر قادیانیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے اور قادیانیوں کی حمایت ہی عمران خان اور اس کے حواریوں کو لے ڈوبے گی۔ علماء نے کہا کہ بھٹو کا نام اللہ نے اب تک زندہ رکھا ہے، اسی وجہ سے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ کا مسئلہ حل کیا اور قادیانیوں کو قومی اسمبلی سے کافر قرار دلوایا اور قیامت تک بھٹو کا نام زندہ رہے گا لیکن اس میں بھی ہمیں پی پی والوں سے شکوہ ہے کہ بھٹو کی دیگر نیکیوں میں اس نیکی کو کیوں نہیں گنواتے، جس کی وجہ سے اس کی شفافیت یقینی ہے۔ تحفظ ختم نبوتﷺ والی بھٹو کی نیکی کو پی پی والے ان کے یوم شہادت وغیرہ پر نمایاں تذکرہ کریں۔