جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن پر ڈرگ انسپکٹر کا چھاپا

209

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن پر ڈرگ انسپکٹر کا چھاپا ،غیر رجسٹر انڈین ڈرگس کے 160پیکٹ بر آمد ،تحویل میں لیکر چالان کر دیے ،برآمد کی گئی انڈین ڈرگس کی مالیت دو لاکھ سے زائد ہے ،ڈرگ انسپکٹر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹر فیصل تنیو نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارکر غیر رجسٹر انڈین ڈرگس ٹیبلٹ ریلیو ایکسٹر ا کے 160پیکٹ برآمد کرکے تحویل میں لیے۔ اس سلسلے میںرابطے پر ڈرگ انسپکٹر فیصل تنیو نے بتایا کہ کوئٹہ سے ٹرین کے ذریعے انڈین ڈرگس کی جیکب آباد اسٹیشن پر پہنچنے کی اطلاع ملی تو کارروائی کی جبکہ برآمد کی گئی ڈرگس کی مالیت دو لاکھ سے زائد ہے ۔قانونی کارروائی کر دی گئی ہے۔