لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،12 گرفتار

318

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور سولر پلیٹس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب ملزم عبدالحئی سیانچ کو ریوالر اور گولیوں سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران گشت پیر متارو لنک روڈ سے ملزم بشیر ناریجو کو پستول اور گولیوں سمیت، اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ رند موری سے ملزم اکبر چانڈیو کو ریوالر اور گولیوں سمیت، بقاپور پولیس نے اشتہاری و مطلوب سمیت دو ملزمان زاہد تنیو اور رحمٰن چہوان کو، ائرپورٹ پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم صدام کلہوڑو کو، سول لائن پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عمران چنو کو، سیہڑ پولیس نے دوران گشت اشتہاری ملزم گلشیر قمبرانی کو، کیٹی ممتاز پولیس نے روپوش ملزم لالو شیخ کو، علی گوہرآباد پولیس پھل روڈ سے ملزم کاشف پٹھان کو چرس سمیت، لاشاری پولیس نے مطلوب ملزم اکبر کوریجو کو اور انچارج ہوٹل آئی مینجمنٹ نے جدید سسٹم کے ذریعے منشیات کے مقدمے میں اشتہاری ملزم اکبر مگسی کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب رتودیرو پولیس نے شہری رشید لولائی کی چوری شدہ سولر پلیٹس برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔