نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈپاکستان کیخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا آج اعلان کریگا

224

آکلینڈ(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان آج کرے گا ، نومبر دسمبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔کیوی بورڈ کے مطابق آج انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گا اس میں پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول بھی شامل ہے۔پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان شاہین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی۔پاکستان شاہین نیوزی لینڈ میں 2 ، 4روزہ اور5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو حکومت نے انٹر نیشنل ٹیموں کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے ۔