کراچی یوتھ ہاکی کلب نے الفیصل کلب کو 6-3سے شکست دے دی

185

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کراچی یوتھ ہاکی کلب اور الفیصل ہاکی کلب کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا۔کراچی یوتھ ہاکی کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا.۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر عارف بھوپالی تھے. انکے ہمراہ کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین ،کراچی یوتھ کوچ عاصم خان اور دیگر نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔. پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے نہایت جارحانہ کھیل پیش کیا۔کراچی یوتھ ہاکی کلب کے ارباز ایاز اور عالیان سلیم نے یکے بعد دیگرے 2گول اسکور کرکے پہلے کوارٹر میں اپنی ٹیم کو برتری دلادی. دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی الفیصل ہاکی کلب کے محمد ظفر نے گول اسکور کرکے میچ دلچسپ بنادیا.دوسرے کوارٹر کے اختتام پر کراچی یوتھ کے عدیل علی نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے برتری دلادی.تیسرے کوارٹر میں کراچی یوتھ کے خضر احمد نے گول اسکور کیا اسکے فوری بعد الفیصل کلب کے محمد ظفر نے گول اسکور کردیا۔