حیدرآباد کی زبوں حالی پر جماعت اسلامی کی اے پی سی کل ہوگی

299

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت’’ حیدرآباد کی زبوں حالی، حیسکو کے ظالمانہ عوام دشمن رویے اور متوقع بلدیاتی انتخابات‘‘ کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس 30 ستمبر 2020ء بروز بدھ بوقت 4بجے مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ میں ہوگی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے صابر حسین قائمخانی ، ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے انچارج ظفر صدیقی ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر حاجی گلشن الٰہی ، جے یو پی نورانی کے رہنما و سابق سٹی ناظم حاجی معین الدین شیخ ، جے یو آئی ف کے رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں ، پاک سر زمین پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ، پاکستان سُنی تحریک کے صوبائی رہنما عمران سہروردی، خالد حسن عطاری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید علی
شیخ کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ تمام سیاسی و مذہنی رہنمائوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد مطاہر خان اور جے آئی یوتھ سندھ کے جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ بھی ساتھ تھے۔