نوابشاہ،غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

375

نوابشاہ (رپورٹ کاشف رضا)نواب شاہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت2 افراد قتل ۔گاؤں صاحب ڈنو راہیجو میں اللہ دتہ راہیجو نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سونیا کو قتل کردیا۔ساٹھ میل روڈ پر اللہ دتہ راہیجو نے فائرنگ کرکے عابد رایجو نامی نوجوان کو بھی قتل
کردیا۔دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ملزم اللہ دتہ راہیجو موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔