شہباز شریف کی گرفتاری میں عمران نیازی کا ہاتھ ہے،صدیق الفاروق

146

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف کو (ن )لیگ کے قائد نواز شریف کے بیانیے پر قائم رہنے کی سزا دی جارہی ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے وزراء پہلے ہی بیان اور پیشن گوئیاں کر رہے تھے اور أج ان کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا کہ ان کی ضمانت اخراج کے پیچھے عمران
نیازی کی ڈکٹیشن کا عمل دخل ہے مگر وہ یاد رکھیں کہ نہ تو جیلیں اورنہ ہی کیس ہمارے لیے نئے ہیں۔ ان الفاظ کا اعادہ انہوںنے کچی آبادیزاینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان’’کاگف‘‘ کے تاحیات چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سے اپنی رہاہشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء صدیق الفاروق کو اکتوبر کے آخر میں کراچی میں آل پاکستان کچی آبادیزاینڈ گوٹھ کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ شہبازشریف نے نواز شریف کے بیانیے کو چھوڑنے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا حق کی فتح سمجھا۔ شہبازشریف کو ان کی جرات اور دلیری پرمسلم لیگ (ن) کے رہنماء ا،کارکنان خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔