بھارت میں کنٹینر سے 2 کروڑ کے موبائل فون چوری

142

حیدرآباد (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانا میں چور کنٹینر سے 2کروڑ مالیت کے موبائل فون چرا کر فرار ہوگئے۔ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میڈک میں نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کنٹینر میں 11 کروڑ روپے کے موبائل فون موجود تھے اور ٹرک ڈرائیور دہلی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق کنٹینر میں نجی کمپنی کے سیل فون تھے۔ ٹرک ڈرائیور رات کے کھانے کے لیے نیشنل ہائی وے پر رک گیا اور وہیں کنٹینر کھڑا کردیا تھا۔ کھانے کے بعد جب وہ واپس آیا تو کنٹینر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور موبائل فون موجود نہیں تھے۔