آسٹریلیا: جھولا گرنے سے 4 ہلاکتوں پر پارک کو ساڑھے 30 لاکھ ڈالر جرمانہ

160

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں تھیم پارک ڈریم ورلڈ کی انتظامیہ پر جھولا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت پر 30 لاکھ 60 ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ واقعہ اکتوبر 2016 ء میں پیش آیا تھا،جب جھولے کی زنجیر ٹوٹنے کے باعث اس میں بیٹھے 6 شدید زخمی ہوئے تھے۔ انتظامیہ نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا۔ حادثے کے بعد پارک ڈیڑھ ماہ تک بند رہا۔