اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرکے حکومت نے طبل جنگ بجا دیا‘حافظ حسین

162

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام کے ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرکے عمران نیازی نے نیب کے ذریعے طبل جنگ بجا دیا ہے،شہباز شریف کی گرفتاری سے پی ڈی ایم کا اتحادمزید مضبوط اور متحد ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف عمران خان نیب کا ہتھیار استعمال کررہے ہیں، نیب احتسابی ادارہ نہیں بلکہ حقیقت میں اپوزیشن کے لیے انتقامی
ادارہ بن چکا ہے۔ نیب کو 2 چیزوں کی مہارت ہے ایک اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف میڈیا ٹرائل اور دوسری ان کی گرفتاری جوکہ آج تک کسی الزام کو ثابت نہ کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات، چینی، گندم، بنی گالہ، بی آرٹی، مالم جبہ اور سلائی مشین جیسے میگا کرپشن کے احتساب کی نیب کو جرات ہی نہیں۔