وین حادثہ‘مزید 2زخمی دم توڑ گئے‘ تعداد 18 ہو گئی

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر)2 دن قبل سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب حیدر آباد سے کراچی آنے والی وین میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔ وین حادثے کے2 اور زخمی سول اسپتال میںگزشتہ روز دم توڑ گئے، جن میں ایک کی شناخت عرفان الرحمن کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق18 افراد میں سے15 لاشیں عباسی اسپتال میںڈی این اے کے لیے نمونے لینے کے بعد بعد ایدھی سرد خانے میں منتقل کی گئیں جو رپورٹ آنے کے بعد ورثا کے
حوالے کی جائیں گی۔ باقی3 میتوں کو سول برنس وارڈ سے ورثہ کے حوالے کر دیا گیا جو کہ حیدرآباد لطیف آباد کے رہائشی تھے۔