کامیاب حقوق مارچ پر جماعت غربا اہل حدیث کی مبارک باد

242

کراچی(پ ر)امیرجماعت غربااہلحدیث مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی ودیگر رہنماؤںنے حقوق کراچی مارچ کی کامیابی پر جماعت اسلامی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو ایک عرصہ سے نظرانداز کیا جارہا ہے،بلدیاتی ادارے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے لاتعلقی اور بے حسی کاشکارہیں،یہی وجہ ہے کہ آج عروس البلاد کھنڈر بن چکا ہے بجلی،پانی،گیس ناپید ہیں بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جارہا ہے۔