ایم ایس ایف نے طلبہ کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان کردیا

138

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) جنرل سیکرٹری فنکشنل لیگ سردار عبدالرحیم نے ایم ایس ایف سندھ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا اعلان کردیا ہے، ایم ایس ایف سندھ کے نو منتخب صدر عامر علی بھٹو اور جنرل سیکرٹری اسامہ علی جعفری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نجی و سرکاری جامعات ،کالج اور اسکولوںکے طلبہ و طالبات کی فیس معاف کرنے کا اعلان کرے،بہت جلد طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر طلبہ کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریںگے۔