چہلم کے جلوس کی سیکورٹی سے متعلق پولیس افسران کا اجلاس ،پلان تیار

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چہلم کے جلوس کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی آئی جی ساؤتھ آ فس میں منقعد ہواجس میںایس ایس پی ساؤتھ، رینجرز کے ونگ کمانڈر نوید، ایس پی صدر،ایس پی لیاری اور شیعہ تنظیموں کے منتظمین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میںفرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کے لیے سیکورٹی پلان بھی ترتیب دیاگیا۔