پرائیویٹ اسکولزالائنس نے ایس اوپیز پرعملدرآمدکی ہدایت کردی

185

کراچی ( پ ر)چیئرمین الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ علیم قریشی نے کہا ہے کہ تمام اسکولز مالکان محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات اور ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں ۔یہ بات انہوں نے پیر کو جاری اپنے بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور زندگیاں ہمیں بہت زیادہ مقدم ہیں ۔تدریسی عمل کا آغاز والدین، اساتذہ اور اسکول مالکان کے لیے خوش آئند ہے، کسی بھی صورت میں ایس او پیز کو نظراندا ز نہ کیا جائے۔