شیخ عبدالوحید پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

205

کراچی( اسٹاف رپورٹر)معروف کاروباری شخصیت شیخ عبدالوحید کو سال 2020-21 کے لیے پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کا چیئر مین منتخب کر لیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں کیا گیاجس کے مطابق شیخ عبدالوحیدکو چیئر مین ، رضا ابراہیم کو سینئر وائس چیئر مین اوررفیع اللہ کو وائس چیئر مین منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی میںطارق اللہ صوفی، عابد علی ملک، شیخ عاطف رشید، فیاض ظفر،احمد غلام حسین، شیخ کاشف رزاق، عمر ریحان، شیخ خالد اسلام اور حاجی محمد اخترکو منتخب کر لیا گیا ہے۔