حادثات و واقعات میں 8 سالہ بچی اور خاتون سمیت11 جاں بحق

252

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں حادثات و واقعات میں خاتون اور بچی سمیت11افراد جاںبحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میںایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے 43سالہ شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول عادل خان ایم کیوایم کے یونٹ 169کاسابق جونیئر یونٹ انچارج تھا۔نیٹی جیٹی پل پر فائرنگ سے 25سالہ خاتون رانی زوجہ وحید نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ۔بھینس کالونی میںجمع ٹرین کی ٹکر سے 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، فیڈرل بی ایریامیں زیر تعمیر دیوار گرنے سے 40سالہ عبدالمجید جاں بحق ہوگیا ۔ جب کہ اورنگی ٹاؤن جوہر چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچی رانیہ دختر صادق جاں بحق ہوگئی۔ اتوار کو سمندر میں ڈوبنے دو نوںجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ملیرمیںپنکچرکی دکان پرسلنڈرپھٹنے سے ایک شخص جاںبحق، نارتھ ناظم آباد گاڑی موٹر سائیکل سوار دوافراد کو روند ڈالا ۔لیاقت آبادمیںگھرسے پھندالگی لاش ملی ۔الفلاح سوسائٹی میں پراسرار فائرنگ کے واقعے میں 35سالہ عرفان ولد عبدالغنی جاں بحق ہوگیا ۔