انٹرمیڈیٹ سائنس گروپس کے نتائج کااعلان

197

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25321 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 25297امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.91فیصد رہا۔میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار رجسٹرڈ ہوا اور سی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبہ کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میںتین فیصد اضافی نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔