سول ایوی ایشن اسکول نے 150طلبہ کامستقبل تاریک کردیا

354

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اسکول نمبر 2نے150 طلبہ و طالبات کی امتحانی فیس وصول کی لیکن ان کے امتحانی فارم جمع ہی نہیں کروائے گئے۔سال 2020 ء میں سول ایوی ایشن اسکول کا ایک بھی طالبعلم امتحانی عمل میں شریک ہی نہ ہو سکا۔ کراچی بورڈ نے تمام اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے ، امتحانی فارم جمع نہ کیے جانے کے باعث ان کے امتحانی نتائج جاری نہیں کیے گئے تھے جس پر والدین نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جیسے ہی بورڈ ایڈمٹ کارڈ کا اجراکرے گا ہم آپ کو مطلع کردیں گے۔ذرائع کے مطابق والدین 1ماہ قبل سے اسکول سے ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے رابطے میں تھے تاہم اسکول انتظامیہ ایڈمٹ کارڈ کا اجراء میں تاخیر کی ذمے داری بورڈ انتظامیہ کو ٹھہراتی رہی۔