پی ایس ایل میچ فکسنگ کیس، 3 ملزمان کی ضمانت منظور

328

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ 2020ء میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت، بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل 3 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے ملزم فیصل، ساجد اور احمد ارمغان کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے تینوں ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ فیصل عرف چٹا سمیت 13 ملزمان پر فرد جرم عاید ہوچکی ہے، مریندر کمار ،
نریش کمار ، محمد فیصل عرف بوفیلا احمد الرمغان، حنیف شیخ، محمد بھی گرفتار ہیں ، ایف آئی اے کے مطابق پی ایس ایل 2020ء میں بکیوں نے ایک کرکٹر سے بھی رابطہ کیا تھا، دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا، ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔