پاکستان کسٹمز نے 14کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اشیا کی اسمگلنگ ناکام بنادی

185

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پریونٹو نے حب میں6کنٹینروں پرچھاپا مار 45000 کلو گرام اسمگل شدہ اعلیٰ معیار کا کپڑ ا ضبط کر لیا۔اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کی سربراہی میں کسٹمز پریونٹیو کی اے ایس او کی ٹیم نے مندر والی گلی، لیاری اور میٹھادر کے گوداموں پر
چھاپے مارے اور 12کروڑ روپے سے زاید مالیت کے اسمگل شدہ غیرملکی کپڑوں کی لاٹیں برآمدکرکے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ علاوہ ازیں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے کو رنگی سیکٹر 7میں واقع ایک گودام پر چھاپاماکرڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 25ہزار گرام مضرصحت غیر ملکی چھالیہ پکڑ لی ۔