پختونخوا‘قیمتوں میں اضافے کے بعد 94ادویات غائب

277

پشاور(آن لائن) قیمتوں میں اضافے کے بعدخیبر پختونخوا میں 94سے زاید ادویات بازار سے غائب کردی گئی ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے 94ادویات کی قیمتوںمیں اضافے سے سب سے زیادہ وہ مریض متاثرہوں گے جو ان ادویات کا لمبے عرصے تک استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ پریشر،شوگر، امراض قلب اور کینسر کے مریض سرفہرست ہیں جن پر 35سے 60فیصد تک اضافی بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق شوگر کی ادویات کی قیمتوں میں
35 سے40فیصد،بلڈ پریشر کی ادویات میں60فیصد، کینسر کی ادویات میں 50فیصد جبکہ طاقت کے لیے ادویات کی قیمتوں میں 50فیصد اضافہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق دیگر ادویات جن میں ایگزلمائڈ گولیوں کے پیک کی قیمت 60 روپے سے بڑھاکر 219 روپے، اینڈ رلائن انجکشن کی قیمت217 سے597، ڈوگز کلائن کیپسول کی قیمت 233 سے بڑھا کر 400، کیفن ون انجکشن 58 سے 115روپے کا ہوگیا، نیروجن پیک 62 سے 100، ذیمپسیلین 154 سے 248، کارٹن کریم 30 سے بڑھا کر 56، کیپسول پلس ٹیریمسولین کی قیمت 786 سے 1080 اور نیوروبیان گولیوں کے پیک کی قیمت 535 سے بڑھا کر 977 کر دی گئی ہے۔