اہم خبریں

258

 

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سے 2 وزارتوں کے قلمدان لے لیے گئے
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سے 2 وزارتوں کے قلمدان واپس لے لیے گئے۔ انسدادمنشیات اور سرحدی امور کے وزیر مملکت کے قلمدان واپسی کا نوٹیفکیشن جاری صرف کشمیر کمیٹی میں فرائض سرانجام دیں گے۔

وفاقی بیوروکریسی میں
تقرر و تبادلے
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، گریڈ22کے ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن تعینات، ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی قیصر مجید اور ڈپٹی سیکرٹری خزانہ
ڈویژن مظہر الحسن شاہ کی ریٹائرمنٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا اسٹوڈنٹ
ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان
اسلام آباد( آن لائن ) امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق یکم اکتوبر جمعرات سے
اسلام آباد اور امریکن قونصلیٹ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزے کی خدمات بحال کر رہے ہیں، اسٹوڈنٹ ویزے کا اجراامریکا میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہٰذا امریکا میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔ترجمان کے مطابق درخواست گزار پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی لازم ہے جبکہ حالات سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز ہوجائے گا۔

صدر عارف علوی کیخلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں خاندانی زمین پر قبضے اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا معاملہ، ڈاکٹر عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت، درخواست گزار کی عدم
حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار عظمت ریحان کا مؤقف ہے کہ جس شخص نے عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی وہ ملک کا سربراہ کیسے رہ سکتا ہے، عارف علوی نے 1977 میں دائر سول سوٹ کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔