کوئٹہ: اے این پی کے اسد خان اچکزئی لاپتا،مقدمہ درج

212

کوئٹہ /پشاور(آن لائن/اے پی پی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کوئٹہ سے لاپتا ہو گئے ہیں ،پولیس نے ان کے بھائی امجد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق اسد خان اچکزئی جمعہ کے روز صوبائی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کوئٹہ آرہے تھے کہ کچلاک کے بعد ان کا فون بند ہوگیا اہل خانہ کے مطابق ابھی تک انکا رابطہ نہیں ہوا ہے اسد خان اچکزئی گردوں
کی بیماری میںہیں، اسد خان اچکزئی صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے چچا زاد بھائی ہیں۔ علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے اسدخان اچکزئی کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی صدر کے چچازاد بھائی اور صوبائی ترجمان کا اغوا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔2 دن گزرجانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانا افسوسناک ہے۔