گیس کے ہنگامی ذخیرے کی تعمیر پر غور شروع کردیا، ندیم بابر

267

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان نے گھریلو اور تجارتی مانگ کی بڑھتی ہوئی طلب کے دوران خاص طور پر موسم سرما میں ملک میں سپلائی میں خلل پڑنے سے متعلق گیس کے ہنگامی ذخیرے کی تعمیر پر غور شروع کر دیا ہے، اسٹرٹیجک زیر زمین گیس ذخیرہ (ایس یو جی ایس) کی تعمیر ملک میں توانائی کی مسلسل فراہمی اور مستحکم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی پالیسی کا ایک حصہ ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کے لیے سہولت کی تعمیر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔