حکومت فیصلے متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے کرتی ہے‘صدر مملکت

235

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ماضی میں بدعنوانی اور غلط فیصلوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا‘ موجودہ دورحکومت میں تمام فیصلے متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں‘ حکومت کا کام سب کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے‘ حکومت امیروں سے ٹیکس وصول کرتی ہے اور غریبوں پر خرچ کرتی ہے‘ ہمیں اپنی مصنوعات کی برانڈنگ اور ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے‘ ہمیں دنیا میں اپنے تاجروں کے لیے
اعتماد سازی کو فروغ دینا ہو گا‘ تجارت کی بنیاد پر کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔وہ پیر کو ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشی ترقی میں ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کا اہم کردار ہے‘ یہ فعال ادارہ ہے اور اس کے ارکان مثبت سوچ کے ساتھ حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں۔