سعودی عرب میں عمرے کے لیے 16 ہزار افراد کا اندراج

588

ریاض: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے 16 ہزار افراد نے عمرے کے لیے اندرج کروایا ہے اور دس روز کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرے کا پہلا مرحلہ 4 اکتوبر 2020 سے شروع ہورہا ہے ہر روز چھ ہزار افراد عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔

مکہ ریجن گورنریٹ نے عمرہ زائرین کو اطمینان دلایا کہ ہر دن مسجد الحرام کو دس بار سینیٹائز کیا جائے گا، ہر عمرہ گروپ کی آمد اور واپسی پر سینیٹائزنگ ہوگی، عمرے کے لیے آنے والوں میں آب زم زم کی بولتیں تقسیم کی جائیں گی۔

وزارت حج و عمرہ  کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور حجر اسود کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خانہ کعبہ کے اطراف قائم رکاوٹ کے  باہر سے ہی طواف کیا جائے گا۔

عمرہ کے دوران سپیشلسٹ میڈیکل ٹیمیں موجود ہوں گی، کسی بھی معتمر میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں اسے دیگر زائرین سے الگ تھلگ کرنے کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے سپیشل روم بنائے گئے ہیں۔