بھارت: مسجد پر قبضہ کرنے کیلئے ہندوؤں نے الزام بادشاہ اورنگزیب پر لگادیا

419

اتر پردیش کی ایک عدالت میں کیس دائر کیا گیا ہے جس میں 17ویں صدی کے مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے متھرا کے کرشن جنم استھان کی جگہ مندر کو توڑ کر مسجد بنوائی جسے اب مندر ٹرسٹ کے حوالے کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسجد کی زمین کو مندر ٹرسٹ کے حوالے کیا جائے کیونکہ یہاں مندر قائم تھا جسے اورنگزیب نے توڑ کر مسجد بنوائی تھی۔

واضح رہے کہ 1968 میں کرشن جنم استھان اور شاہی مسجد عیدگاہ کی انتظامیہ کے درمیان زمینی تنازعے کو لیکر معاہدہ ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ مسجد جس زمین پر بنی ہوئی ہے بنی رہے گی تاہم انتہا پسند ہندوؤں نے اسے رد کردیا ہے۔