بابری مسجد کو شہید کرانے پرسزائے موت بھی قبول ہے، سابق بھارتی وزیر اعلیٰ

608

لکھنو: کل 30 ستمبر کو بابری مسجد شہید کی سرفہرست ملزم اور سابق بھارتی وزیر اعلیٰ اوما بھارتی کیخلاف سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ اپنا فیصلہ سنائے گی۔

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق اوما بھارتی نے عدالت میں پیشی سے ایک دن قبل بی جے پی صدر پرکاش نڈا کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتی آئی ہوں کہ بابری مسجد کو شہید کرنے پر مجھے پھانسی بھی منظور ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ کل فیصلہ کیا ہوگا لیکن میں ایودھیا معاملے پر ضمانت بھی نہیں لوں گی کیونکہ مسجد کو منہدم کروانے پر مجھے فخر ہے جسکی ذمہ داری بھی میں نے لی ہے۔