آئی فون 12 کب اور کتنے ہوگا؟

1053

نیویارک: رواں سال ایپل کی جانب سے 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے اور لوگ بے صبری سے نئے آئی فونز کی خریداری کا انتظار کرر ہے ہیں۔

ایپل انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 میں ناموں کے سسٹم میں تبدیلی متوقع ہے۔

رواں سال ایپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس کے نام سے ماڈلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پہلی بار ایپل یکی جانب سے سب سے چھوٹی اسکرین والے ماڈل کو منی کے نام سے متعارف کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی فون منی میں 5.4 انچ ڈسپلے دیا جاسکتا ہے جبکہ آئی فون 12 میں 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں بھی 6.1 انچ اور آئی فون پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دئیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بار کے آئی فون میں پہلے سے زیادہ بہتر اے 14 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ ریگولر ماڈلز میں 4 جی بی ریم اور پرو ماڈلز میں 6 جی بی ریم دئیے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون 12 کی قیمت سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے اور اس حوالےسے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔

اگر آئی فون 12 کی قیمت کے حوالے سے تجزیہ کاروں کی یہ باتیں درست ثابت ہوتی ہیں تو پھر آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہوگی جب کہ آئی فون 12 کے پرو ورژن کی قیمت 1099 ڈالر تک ہوگی۔