‘طلال چوہدری کی سیاست پر تاحیات پابندی لگائی جائے’

525

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی سیاست پر تاحیات پابندی لگانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرائی جس  میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نےتنظیم سازی کی آڑ میں خاتون ایم این اےکوہراساں کیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طلال چوہدری کومعزز خاتون کو ہراساں کرنے پر پارٹی سے فوری نکالا جائے،الیکشن کمیشن بھی طلال چودھری کی سیاست پر تاحیات پابندی عائد کرے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملہ میں زخمی ہوگئے تھے، واقعہ  خاتون رکن قومی اسمبلی کے گھر کے باہر پیش آیا تھا۔

طلال چوہدری پر تشدد کے بعد کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے مجھے فون کرکے تنظیم سازی کے لیے بلایا تھا ۔